"یہ حسن و رنگ یہ نور و نکھار آپ سے ہے ۔ اختر الحامدی الرضوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: اختر الحامدی الرضوی ==== {{نعت}} ==== یہ حسن و رنگ یہ نور و نکھار آپ سے ہے حسین کعبہ...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(ایک دوسرے صارف کا ایک درمیانی نسخہ نہیں دکھایا گیا)
سطر 2: سطر 2:


شاعر: [[اختر الحامدی الرضوی]]
شاعر: [[اختر الحامدی الرضوی]]
مطبوعہ : [[نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27]]


==== {{نعت}} ====
==== {{نعت}} ====
سطر 43: سطر 45:


بس اِک نگاہ کا اُمید وار آپ سے ہے
بس اِک نگاہ کا اُمید وار آپ سے ہے
=== مزید دیکھیے ===
{{منتخب شاعری }}

حالیہ نسخہ بمطابق 11:21، 15 دسمبر 2017ء


شاعر: اختر الحامدی الرضوی

مطبوعہ : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یہ حسن و رنگ یہ نور و نکھار آپ سے ہے

حسین کعبہ ، حسیں ہر بہار آپ سے ہے


یہ کہکشاں یہ ستارے یہ پھول یہ غنچے

یہ کائنات جناں درکنار آپ سے ہے


بسی ہے آپ کے گیسوئے عنبریں کی مہک

فضا ہے مست ہوا مشک بار آپ سے ہے


ہر ایک اوج نے پائی ہے آپ سے عظمت

ہر اِک وقار کو حاصل وقار آپ سے ہے


یہ ہست و بود ،وجود و عدم ، ظہور ونمود

یہ نظمِ گردشِ لیل و نہار آپ سے ہے


محیطِ ارض و سما ہیں تجلیّات حضور

بہشتِ قلب و نظر کی بہار آپ سے ہے


سجی ہے آپ کے جلووں سے بزمِ کن فیکوں

حسین محفلِ پروردگار آپ سے ہے


مدینہ دور سہی ، بے نوا سہی اخترؔ !

بس اِک نگاہ کا اُمید وار آپ سے ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام