"یا رسول اللہ تیرے در کی فضاوں کو سلام ۔ محمد علی ظہوری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: خاص نعتیں شاعر: محمد علی ظہوری ==== {{نعت}} ==== یا رسول اللہ تیرے در کی فضاوؔں کو...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}


[[زمرہ: خاص نعتیں]]
[[زمرہ: سلام]]


شاعر: [[محمد علی ظہوری]]
شاعر: [[محمد علی ظہوری]]

نسخہ بمطابق 14:35، 15 اگست 2017ء


شاعر: محمد علی ظہوری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

یا رسول اللہ تیرے در کی فضاوؔں کو سلام

گنبدِ خضرا کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاوؔں کو سلام


والہانہ جو طواف روضئہ اقدس کرے

مست وخود وجد میں آتی اُن ہواوؔں کو سلام


جو مدینے کی گلی کوچوں میں دیتے ہیں صدا

تا قیامت اُن فقیروں اور گاوؔں کو سلام


مانگتے ہیں جو وہاں شاہ وگدا بے امتیاز

دل کی ہر دھڑکن میں شامل اُن دعاوؔں کو سلام


اے ظہوری خوش نصیبی لے گئی جن کو حجاز

ان کے اشکوں اور ان کی التجاوؔں کو سلام


در پہ رہنے والے خاصوں اور عاموں کو سلام

یا نبی تیرے غلاموں کے غلاموں کو سلام


کعبہ کعبہ کے خوش منظر نظاروں پر درود

مسجدِ نبوی کی صبحوں اور شاموں کو سلام


جو پڑھا کرتے ہیں روز وشب تیرے دربار میں

پیش کرتا ہے ظہوری ان سلاموں کو سلام