یا رسول اللہ تیرے در کی فضاوں کو سلام ۔ محمد علی ظہوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Muhammad Ali Zahoori Kasuri.jpg

مرکزی صفحہ
اردو نعتیں
پنجابی نعتیں

یا رسول اللہﷺ تیرے در کی فضاؤں کو سلام گنبدِ خضرا کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام

والہانہ جو طوافِ روضئہ اقدس کریں مست و بے خود وجد کرتی اُن ہواؤں کو سلام

جو مدینے کے گلی کوچوں میں دیتے ہیں صدا اُن فقیروں، راہ گیروں اور گداؤں کو سلام

مانگتے ہیں جو وہاں شاہ و گدا بے امتیاز دل کی ہر دھڑکن میں شامل اُن دعاؤں کو سلام

اے ظہوریؔ خوش نصیبی لے گئی جن کو حجاز اُن کے اشکوں اور اُن کی التجاؤں کو سلام

در پہ رہنے والے خاصوں اور عاموں کو سلام یا نبیﷺ تیرے غلاموں کے غلاموں کو سلام

خانۂ کعبہ کے خوش منظر نظاروں پر درود مسجدِ نبویﷺ کی صبحوں اور شاموں کو سلام

جو پڑھا کرتے ہیں روز وبشب تیرے دربار میں پیش کرتا ہے ظہوریؔ اُن سلاموں کو سلام

ﷺ💖ﷺ💖ﷺ💖ﷺ💖ﷺ💖ﷺ💖ﷺ💖ﷺ💖