"ہم تو آواز میں آواز ملاتے ہیں میاں ۔ عارف امام" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 2: سطر 2:
{{بسم اللہ }}
{{بسم اللہ }}
[[زمرہ: ادبی نعتیں ]]
[[زمرہ: ادبی نعتیں ]]
شاعر: [[عارف امام ]]


=== {{نعت }} ===
=== {{نعت }} ===

نسخہ بمطابق 20:11، 13 اکتوبر 2017ء

Naat Kainaat Arif Imam.jpg

شاعر: عارف امام

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہم تو آواز میں آواز ملاتے ہیں میاں

نعت کے شعر کہیں اور سے آتے ہیں میاں


رنگ مضموں تو ہے منت کش جبریل کہ ہم

سادے کاغذ پہ لکریں سی بناتے ہیں میاں


تم جو چاہو اسے معراج کہو تو کہہ لو

میرے آقا تو وہاں سیر کو جاتے ہیں میاں


ہم کو پاپوش مقدس کی زیارت ہے بہت

ان کے نعلین تو افلاک اٹھاتے ہیں میاں


در پہ آقا کے ہوں رضوان! مجھے اور نہ چھیڑ

ان کی چوکھٹ بھی کہیں چھوڑ کے جاتے میں میاں؟


سب کو مل جاتی ہے خیرات بقدر توفیق

اس گلی میں تو صدا سب ہی لگاتے ہیں میاں


خواب میں کاش بلال آ کے کسی روز کہیں

جلد اٹھو تمہیں سرکار بلاتے ہیں میاں

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام