"ہم تو آواز میں آواز ملاتے ہیں میاں ۔ عارف امام" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: link=عارف امام {{بسم اللہ }} === {{نعت }} === ہم تو آواز میں آواز ملاتے ہیں میاں نعت کے...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
[[ملف:Naat Kainaat Arif Imam.jpg|link=عارف امام]]
[[ملف:Naat Kainaat Arif Imam.jpg|link=عارف امام]]
{{بسم اللہ }}
{{بسم اللہ }}
[[زمرہ: ادبی نعتیں ]]


=== {{نعت }} ===
=== {{نعت }} ===

نسخہ بمطابق 20:09، 13 اکتوبر 2017ء

Naat Kainaat Arif Imam.jpg

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہم تو آواز میں آواز ملاتے ہیں میاں

نعت کے شعر کہیں اور سے آتے ہیں میاں


رنگ مضموں تو ہے منت کش جبریل کہ ہم

سادے کاغذ پہ لکریں سی بناتے ہیں میاں


تم جو چاہو اسے معراج کہو تو کہہ لو

میرے آقا تو وہاں سیر کو جاتے ہیں میاں


ہم کو پاپوش مقدس کی زیارت ہے بہت

ان کے نعلین تو افلاک اٹھاتے ہیں میاں


در پہ آقا کے ہوں رضوان! مجھے اور نہ چھیڑ

ان کی چوکھٹ بھی کہیں چھوڑ کے جاتے میں میاں؟


سب کو مل جاتی ہے خیرات بقدر توفیق

اس گلی میں تو صدا سب ہی لگاتے ہیں میاں


خواب میں کاش بلال آ کے کسی روز کہیں

جلد اٹھو تمہیں سرکار بلاتے ہیں میاں

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام