ہر وقت تصور میں مدینے کی گلی ہے ۔ اقبال عظیم

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:22، 24 اپريل 2017ء از 39.55.107.226 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : اقبال عظیم ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== ہر وقت تصور میں مدینے کی گلی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : اقبال عظیم

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

ہر وقت تصور میں مدینے کی گلی ہے

اب در بدری ہے نہ غریب الوطنی ہے


وہ شمع حرم جس سے منور ہے مدینہ

کعبے کی قسم رونق کعبہ بھی وہی ہے


اس شہر میں بک جاتے ہیں خود آ کے خریدار

یہ مصر کا بازار نہیں ، شہر نبی ہے


اس ارضِ مقدس پہ ذرا دیکھ کے چلنا

اے قافلے والو یہ مدینے کی گلی ہے


نظروں کو جھکائے ہوئے خاموش گزر جاؤ

بے تاب نگاہی بھی یہاں بے ادبی ہے


نذرانہ جاں پیش کرو حلقہ بگوشو!

یہ بارگہِ ہاشمی و مطلبی ہے


اقبال میں کس منہ سے کروں مدحِ محمد

منہ میرا بہت چھوٹا ہے اور بات بڑی ہے

مزید دیکھیے

اقبال عظیم