"ہر وقت تصور میں مدینے کی گلی ہے ۔ اقبال عظیم" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : اقبال عظیم ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== ہر وقت تصور میں مدینے کی گلی...)
 
سطر 38: سطر 38:


منہ میرا بہت چھوٹا ہے اور بات بڑی ہے
منہ میرا بہت چھوٹا ہے اور بات بڑی ہے
=== نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی  ===


==== مزید دیکھیے ====
==== مزید دیکھیے ====


[[اقبال عظیم]]
[[اقبال عظیم]]

نسخہ بمطابق 08:00، 24 اپريل 2017ء


شاعر : اقبال عظیم

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

ہر وقت تصور میں مدینے کی گلی ہے

اب در بدری ہے نہ غریب الوطنی ہے


وہ شمع حرم جس سے منور ہے مدینہ

کعبے کی قسم رونق کعبہ بھی وہی ہے


اس شہر میں بک جاتے ہیں خود آ کے خریدار

یہ مصر کا بازار نہیں ، شہر نبی ہے


اس ارضِ مقدس پہ ذرا دیکھ کے چلنا

اے قافلے والو یہ مدینے کی گلی ہے


نظروں کو جھکائے ہوئے خاموش گزر جاؤ

بے تاب نگاہی بھی یہاں بے ادبی ہے


نذرانہ جاں پیش کرو حلقہ بگوشو!

یہ بارگہِ ہاشمی و مطلبی ہے


اقبال میں کس منہ سے کروں مدحِ محمد

منہ میرا بہت چھوٹا ہے اور بات بڑی ہے

نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی

مزید دیکھیے

اقبال عظیم