"ہر دم درود سرورؐ عالم کہا کروں ۔ ولی رازی" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م (Admin نے صفحہ ہر دم درود سرورؐ عالم کہا کروں کو بجانب ہر دم درود سرورؐ عالم کہا کروں ۔ ولی رازی منتقل کیا) |
(کوئی فرق نہیں)
|
حالیہ نسخہ بمطابق 21:26، 21 اکتوبر 2017ء
موضوع : نعت
شاعر: ولی رازی
خصوصیت : غیر منقوط شاعری
نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ہر دم درود سرورؐ عالم کہا کروں
ہر لمحہ محو روئے مکرم ؐرہا کروں
اسم رسولؐ ہوگا ، مداوائے درد دل
صل علیٰؐ سے دل کے دکھوں کی دوا کروں
ہر سطر اس کی اسوہ ہادیؐ کی ہو گواہ
اس طرح حال احمدؐ مرسل کہا کروں
معمور اس کو کر کے معرا سطور سے
ہر کلمہ اس کا دل کے لہو سے لکھا کروں
گو مرحلہ گراں ہے ، مگر ہو رہے گا طے
اسم رسولؐ سے ہی در دل کو وا کروں
ہر دم رواں ہو دل سے درودوں کا سلسلہ
طے اس طرح سے راہ کا ہر مر حلا کروں
دے دوں اگر رسول مکرم ؐ کا واسطہ!
دل کی ہر اک مراد ملے ، گر دعا کروں
اس کے علاوہ سارے سہاروں سے ٹوٹ کر
اللہ کے کرم کے سہارے رہا کروں
ہو کر رہے گا سہل ، ہر اک مرحلہ کڑا
اللہ کے کرم کا اگر آسرا کروں
اردو کو اک رسالۂ الہام دوں ولی
لوگوں کو دور ہادی عالم عطا کروں