گھٹا سکتا نہیں کوئی کمالِ گنبدِ خضرا ۔ مشاہد رضوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

ANL Mushahid Razvi.jpg

مشاہد رضوی
مضامین
شاعری


شاعر: مشاہد رضوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دلوں کو رکھتا ہے روشن جمالِ گنبدِ خضرا

رہے شاداب ہر لمحہ خیالِ گنبدِ خضرا

ہیں زیرِ سبز گنبد جلوہ فرما سیدِ عالم

کوئی بھی لا نہیں سکتا مثالِ گنبدِ خضرا

نہ دیکھا تھا تو تھی خواہش کہ دیکھوں روضۂ اطہر

جو دیکھا بڑھ گیا شوقِ وصالِ گنبدِ خضرا

محافظ ہے خداوندِ جہاں لاریب! جب اُس کا

گھٹا سکتا نہیں کوئی کمالِ گنبدِ خضرا

مقدر ہوگی بربادی ، فنا ہو جائے گا وہ خود

کہ جو بھی چاہتا ہوگا زوالِ گنبدِ خضرا

انھیں غم چھو نہیں سکتے ، مسرت اُن کی قسمت ہے

جو اپنے دل میں رکھتے ہیں خیالِ گنبدِ خضرا

دمِ آخرہو یارب سامنے روضہ نگاہوں کے

مُشاہدؔ کرتا ہےتجھ سے سوالِ گنبدِ خضرا

٭

اگلا کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]