گنہ گاروں کو ہاتف سے نویدِ خوش مآلی ہے۔ امام احمد رضا خان بریلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:43، 29 مارچ 2017ء از ابو المیزاب اویس (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : امام احمد رضا خان بریلوی کتاب : حدائق بخشش ===نعتِ رسولِ کریم صلی اللہ علی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : امام احمد رضا خان بریلوی

کتاب : حدائق بخشش

نعتِ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

گنہ گاروں کو ہاتف سے نویدِ خوش مآلی ہے

مُبارک ہو شفاعت کے لیے احمد سا والی ہے


قضا حق ہے مگر اس شوق کا اللہ والی ہے

جو اُن کی راہ میں جائے وہ جان اللہ والی ہے


تِرا قدِ مبارک گلبنِ رحمت کی ڈالی ہے

اسے بو کر تِرے رب نے بنا رحمت کی ڈالی ہے


تمھاری شرم سے شانِ جلالِ حق ٹپکتی ہے

خمِ گردن ہلالِ آسمانِ ذوالجلالی ہے


زہے خود گم جو گم ہونے پہ ڈھونڈے کہ کیا پایا

ارے جب تک کہ پانا ہے جبھی تک ہاتھ خالی ہے


میں اک محتاجِ بے وقعت گدا تیرے سگِ در کا

تِری سرکار والا ہے تِرا دربار عالی ہے


تِری بخشش پسندی عذر جوئی توبہ خواہی سے

عمومِ بے گناہی جرم شانِ لا اُبالی ہے


ابو بکر و عمر، عثمان و حیدر جس کے بلبل ہیں

تِرا سروِ سہی اس گلبنِ خوبی کی ڈالی ہے


رضؔا قسمت ہی کھل جائے جو گیلاں سے خطاب آئے

کہ تو ادنیٰ سگِ درگاہِ خدامِ معالی ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اندھیری رات ہے غم کی گھٹا عصیاں کی کالی ہے | گنہ گاروں کو ہاتف سے نویدِ خوش مآلی ہے | سونا جنگل رات اندھیری چھائی بدلی کالی ہے

امام احمد رضا خان بریلوی | حدائق بخشش