کیسے پھر اس کو دوری ءِ منزل کا غم رہے ۔ ارشد شاہین

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 20:25، 30 جنوری 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : ارشد شاہین === {{نعت }} === کیسے پھر اس کو دوری ئ منزل کا غم رہے جس کی نظر میں آپ کا ن...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : ارشد شاہین

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کیسے پھر اس کو دوری ئ منزل کا غم رہے

جس کی نظر میں آپ کا نقشِ قدم رہے


جب تک بدن کا سانس سے رشتہ بحال ہے

لب پر درودِِ پاک رہے ، آنکھ نم رہے


عشقِ رسولِ پاک کی دولت ملے جسے

کیوں کر وہ جگ میں طالبِ جاہ و حشَم رہے


یا رب دعا ہے عمر کٹے اُن کے عشق میں

مجھ پر مرے نبی کی نگاہِ کرم رہے


لکھتا رہوں میں نعت ہی ارشد تمام عمر

توصیفِ مصطفٰی میں رواں یہ قلم رہے


مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام