"کہاں کوئی رہا ہے عکس در عکس ۔ فراغ روہوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 21:51، 22 اکتوبر 2017ء


شاعر : فراغ رہووی

صنعت : غیر منقوط

حمدِ باری تعالی جل جلالہ

کہاں کوئی رہا ہے عکس در عکس

وہی ہم کو ملا ہے عکس در عکس


سرِ صحرا‘ سرِ ساحل‘ سرِ رہ

کلام اُس کا لکھا ہے عکس در عکس


رسالہ در رسالہ اسمِ واحد

دکھائی دے رہا ہے عکس در عکس


حوالہ در حوالہ‘ درس در درس

گماں اُس کا ہوا ہے عکس در عکس


سلاسل در سلاسل‘ دار در دار

اُسی کا سلسلہ ہے عکس در عکس


ہمالہ در ہمالہ‘ سطح در سطح

وہی حاوی رہا ہے عکس در عکس


مزید دیکھیے

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 26 | غیر منقوط شاعری