کون اس بھید کو پاسکتا ہے ۔ ثروت حسین

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:35، 28 اپريل 2017ء از 39.55.229.29 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: شعراء زمرہ: نعت گو شعراء ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== کون اس بھید ک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

کون اس بھید کو پاسکتا ہے

کوئی کہاں تک جاسکتا ہے


کب وہ یاد سمٹ سکتی ہے

کب وہ نشاں دھندلا سکتا ہے


صدیاں حیرانی میں گم ہیں

کون وہ نام بھلا سکتا ہے


شام ابد کا ایک ستارہ

کتنے چراغ جلا سکتا ہے


اک انسان اسی دنیا کا

کتنی فصیلیں ڈھا سکتا ہے


بھپرے ساگر کی لہروں کو

زنجیریں پہنا سکتا ہے


خار و خس و خاشاک دلوں کا

شعلہ بن کے جلا سکتا ہے


مزید دیکھیے

آرزو لکھنوی | ابن صفی | پروین شاکر | تنظیم الفردوس | ثروت حسین | جمیل الدین عالی | جون ایلیا | حفیظ ہوشیار پوری | حمایت علی شاعر | رسا چغتائی | رئیس امروہوی | شان الحق حقی | عزم بہزاد | عقیل عباس جعفری | عنبرین حسیب عنبر | فرمان شیخ پوری | کاشف حسین غائر | لیاقت علی عاصم | محسن بھوپالی | نصیر ترابی