"کوئی اور تو نہیں خاتم الانبیا ۔ مشاہد رضوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: 200px|link=مشاہد رضوی {{بسم اللہ }} زمرہ: ختم نبوت شاعر: مشاہد رضوی | ڈاکٹر محمد حس...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(ایک ہی صارف کا 2 درمیانی نسخے نہیں دکھائے گئے)
سطر 5: سطر 5:
شاعر: [[مشاہد رضوی | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی ]]
شاعر: [[مشاہد رضوی | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی ]]


=== {{نعت }} ===


=== {{نعت }} ====
کوئی اور تو نہیں خاتم الانبیاء
 
کوئی بھی تو نہیں خاتم الانبیاء
   
   
آپ ہیں بالیقیں خاتم الانبیاء
آپ ہیں بالیقیں خاتم الانبیاء

حالیہ نسخہ بمطابق 13:39، 14 نومبر 2017ء

ANL Mushahid Razvi.jpg

شاعر: ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کوئی اور تو نہیں خاتم الانبیاء

آپ ہیں بالیقیں خاتم الانبیاء


آپ ہیں آخری آخری آخری

سید المرسلیں خاتم الانبیاء


آپ کی خاتمیّت پہ شاہد ہے خود

ہاں کتابِ مبیں خاتم الانبیاء


میرا ختمِ نبوت پہ ایمان ہے

اے شہنشاہِ دیں خاتم الانبیاء


جان و دل اِس عقیدے پہ واریں گے ہم

اولیں آخریں خاتم الانبیاء


حفظِ ناموس پر آپ کی تاابد

خم رہے یہ جبیں خاتم الانبیاء


کوئی آیا نہیں، رب نے بھیجا نہیں

آپ جیسا حسیں خاتم الانبیاء


آپ پر عزتیں، عظمتیں، رفعتیں

ختم مولیٰ نے کیں خاتم الانبیاء


ذلت اُن کا مقدر ہے، رکھتے ہیں جو

آپ سے بُغض و کیں خاتم الانبیاء


لاتعلق ہیں ایمان کے نور سے

آپ کے نکتہ چیں خاتم الانبیاء


آپ کے نام پر جو بھی قربان ہوں

خلد کے ہوں مکیں خاتم الانبیاء


آرزو ہے یہی آپ کے نام پر

جائے جانِ حزیں خاتم الانبیاء


دے رہے ہیں مشاہد کو رزقِ سخن

سیدالعالمیں خاتم الانبیاء