کروں میں جہاں جاکے ذکر محمد مزہ جب ہے اے جذبہ والہانہ ۔ انور صابری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:40، 5 اکتوبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: انور صابری ==== {{نعت}} ==== کروں میں جہاں جاکے ذکرِ محمد مزہ جب ہے اے جذبۂ والہانہ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: انور صابری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کروں میں جہاں جاکے ذکرِ محمد مزہ جب ہے اے جذبۂ والہانہ

مرے سازِ احساس پر روحِ جامی، کوئی اپنی تازہ غزل گنگنائے

وفا کا یہی مقصدِ زندگی ہے، یہی اوّلین شرطِ عشقِ نبی ہے

کبھی شدّتِ اضطراب الم سے نمی چشم حسرت میں آنے نہ پائے

قبائے شفاعت کے ہوں گے میسّر سَروں پر سرِ حشر پُرکیف سائے