پیام لائی ہے باد صبا مدینے سے ۔ سیماب اکبر آبادی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 22:23، 30 جنوری 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: سیماب اکبر آبادی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

پیام لائی ہے باد صبا مدینے سے

کہ رحمتوں کی اٹھی ہے گھٹا مدینے سے


فرشتے سینکڑوں آتے ہیں اور جاتے ہیں

بہت قریب ہے عرش خدا مدینے سے


الہی کوئی تو مل جائے چارہ گر ایسا

ہمارے درد کی لا دے دوا مدینے سے


حساب کیسا نکیریں ہوگئے بے خود

جب آئی قبر میں ٹھنڈی ہوا مدینے سے


خدا کے گھر کا گدا ہوں فقیر کوئے نبی

مجھے تو عشق ہے مکے سے یا مدینے سے


چلے ہی آو مزار حسین پر سیماب

کچھ ایسی دور نہیں کربلا مدینے سے

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام