نعت ہوئی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Naat Hoyee.png

کتاب: نعت ہوئی

شاعر : محمد حنیف نازش قادری

سال اشاعت : 2019

ناشر : نعت مرکز انٹرنیشنل

قیمت : 600 روپے

نعت ہوئی از حنیف نازش

سرورق بہت اہم ہوتے ہیں ۔ نعت مرکز انٹرنیشنل کے بیشتر سرورق عمدہ ہوتے ہیں ۔ جناب حنیف نازش کے تازہ مجموعے " نعت ہوئی " کا سرورق بھی انتہائی دیدہ زیب ہے ۔ کاغذ اور پرنٹنگ بھی دلکش ہے ۔


کتاب پر لکھنے والوں میں ارسلان احمد ارسل، علامہ شہزاد مجددی اور ڈاکٹر ریاض مجید ہیں ۔ ارسلان ارسل نے حنیف نازش کی روایت سے انسلاکی حیثیت کا تذکرہ کیا ہے تو علامہ شہزاد مجددی نے ان کے سلوک بالنعت کے مراحل ِ عرفان کو بڑے دلکش پیرائے میں اجاگر کیا ہے ۔ قابل ِ تحسین مضمون ہے ۔ ڈاکٹر ریاض مجید نے فلیپ لکھا ہے اور خوب لکھا ۔ اس میں انہوں نے جناب حنیف نازش کی نعت گوئی کے انفراد و احتیاط کا ذکر کرتے ہوئے انہیں الطاف حسین حالی، حافظ افضل فقیر اور حفیظ تائب کے مزاج سے جوڑا ہے ۔


اس کتاب میں ڈیڑھ سو سے زیادہ کلام ہیں ۔ تبرک کے لیے صرف پہلی نعت کا مطلع و مقطع پیش کیا جارہا ہے


نظر سید ِ سادات ہوئی ، نعت ہوئی

یوں، شب قدر مری رات ہوئی ، نعت ہوئی


محفل نعت میں حاضر تھا میں اک شب نازش

ایسے لوگوں سے ملاقات ہوئی نعت ہوئی