ارسلان احمد ارسل
19 جنوری 1988 کو ہارون آباد میں پیدا ہونے والے ارسلان ارسل، لاہور میں دنیائے نعت کے بہت فعال، ہر دلعزیز اور معروف نعت گو شاعر ہیں ۔ کم عمری ہی میں " ہم بناوٹ سے نہیں کہتے کہ ہم تیرے ہیں جیسی نعت سے اپنی پہچان بنا چکے ہیں ۔ ان کا اصل نام علی ارسلان احمد اور ادبی نام ارسلان احمد ارسل ہے ۔ ارسلان احمد ارسل نے ابتدائی تعلیم ہارون آباد سے حاصل کی اور ان کا گھرانہ میٹرک کے امتحان سے پہلے لاہور منتقل ہوگیا ۔ ایم اے او کالج، لاہور سے اردو میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور آج کل طباعت کے اپنے ادارے "نعت مرکز" سے وابستہ ہیں ۔
نعت گوئی کا سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
گھر میں نعت کی خوشبو رچی بسی ہے ۔ ان کے والد ریاض احمد شیخ بھی ایک بہت عمدہ نعت گو شاعر ہیں ۔۔آنکھ کھولی تو خاص طور پر محافل نعت کا ماحول دیکھا ۔۔۔حفیظ تائب ، شریف الدین نیر ،سید منظور الکونین، محمد اکرم سیمابی، اختر حسین شکر گڑھی، منیر ہاشمی اور دیگر کچھ احباب خاص طور پر تشریف لاتے تھے ۔ہارون آباد میں نعت کی دنیا میں ایک ایسا نام جو پوری دنیا میں مشہور تھا وہ قاری زبید رسول شہید کا تھا ۔وہ ان کے والد پروفیسر محمد ریاض احمد شیخ کے بچپن کے دوست تھے۔ قاری زبید رسول ایک حادثہ میں جلد انتقال کر گئے۔تو یہ سب ان کی برسی کے موقع پر خاص طور پر تشریف لے جاتے ۔ یوں نعت کا ماحول آنکھ کھولتے ہی دیکھنے کو ملا۔پھر لاہور منتقل ہونے کے بعد شہر کے دیگر ادبی و علمی شخصیات سے راہ و رسم بڑھتے رہے۔
شاعری کا آغاز دوران تعلیم ہی ہوگیا تھا ۔ نعت کا ماحول کام آیا اور آغاز نعت گوئی ہی سے ہوا۔غزل کبھی نہیں کہی۔پہلا نعتیہ شعر کالج کے زمانے میں کہا ۔ وہ لاہور منتقل ہو چکے تھے ۔ ایک امتحان کے لیے ہارون آباد دو تین ماہ کے لیے جانا پڑا۔اس وقت دور حاضر کےعظیم نعت گو شاعر حنیف نازش قادری بھی اس دوران وہیں مقیم تھے۔۔وہاں ان کی صحبت صبح شام میسر رہی تو پہلی نعت عطا ہوئی اور یہ سلسلہ چل نکلا۔ حنیف نازش قادری کے حضور ہی زانوئے تلمذ طے کیا ۔ اسی زمانے میں نعتیہ مشاعروں شرکت شروع ہوگئی ۔ اس سلسلے میں اب تک ہارون آباد، فیصل آباد، حافظ آباد،راولپنڈی، واہ کینٹ،گوجرانوالہ،کامونکی،بہاولنگر،سیالکوٹ اور جہلم کے سفر کر چکے ہیں
نعتیہ شخصیات میں حفیظ تائب اور منظور الکونین سے بہت متاثر رہے ۔ ان دو شخصیات کی محبتوں کی مرکز اور بہت خاص نشستوں کی سعادت حاصل کی ۔
حمدیہ و نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
نعتیہ خدمات:[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
- پہلی مرتب کردہ کتاب حضور و سرور، سید منظور الکونین فن اور شخصیت ایم اے کی تعلیم کے دوران ہی 2011 میں منظر عام پر آ گئی تھی
- کلیات مظہر کی ترتیب دینے کا اعزاز
نعت مرکز[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
حضور و سرور کے بعد نعت کے حوالے سے پہچان بن گئی تو انہوں نے ارادہ کر لیا کہ عمر بھر اس کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کرنا تو کلیات مظہر کی تقریب رونمائی میں نعت مرکز کے نام سے ایک ادارہ ۔کا افتتاح کیا اور لیڈز، برطانیہ کی معروف نعت گو اور نعت خواں سمیعہ ناز نے اس کی برانچ کا افتتاح کیا جس کا مقصد محض نعتیہ محافل یا نعتیہ مشاعرے منعقد کرنا نہیں بلکہ کتب نعت کی اشاعت سے نوجوان نسل کو روشناس کروانا ہے۔اور نعت مرکز اس مشن کے لیے دن رات کام کر رہا ہے۔
دیگر معلومات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
پسندیدہ شعراء: : میر تقی میر ،میر انیس، غالب،داغ ، مجید امجد ،خورشید رضوی
پسندیدہ سینئر نعت گو شعراء: مرزا غالب،علامہ اقبال،شاعر لکھنوی، اثر لکھنوی ،حافظ مظہر الدین مظہر، حفیظ تائب، مظفر وارثی،نصیر الدین نصیر ، عاصی کرنالی،حنیف نازش قادری ،ریاض مجید، ریاض حسین چودھری،
پسندیدہ بزرگ نعت خواں: اعظم چشتی، منظورالکونین، زبید رسول
پسندیدہ نوجوان نعت خواں:زبیب مسعود، خالد حسنین خالد
نعت گوئی کے بارےان کا نظریہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
"نعت گوئی کے بارے میں یہی کہ سکتا کہ اساتذہ کا مطالعہ ہونا چاہیے ان کو سامنے رکھتے ہوئے نئے مضامین دریافت کرنے چاہیں ۔نئے امکانات پیدا ہونے چاہیں۔سیرت پیمبر کا مطالعہ بطور خاص ہونا چاہیے اور قرآن و حدیث کا مطالعہ بے حد ضروری ہے۔"
نعت خوانی کے بارے ان کا نظریہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
"ہم نعت خوانی کے دور ابتلا سے گزر رہے ہیں۔ہمیں پھر ہمارے اساتذہ کے معیار کو مد نظر رکھنا ہو گا ۔یہ نعت خوانی نہیں بلکہ وہ کچھ ہو رہا ہے جس کو محافل نعت سے نسبت دینا بھی گستاخی ہے"
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
- یہ تمام معلومات ارسلان احمد ارسل نے سے حاصل کی گئیں