نبی کا نام جب میرے لبوں پر رقص کرتا ہے - مظفر وارثی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: مظفر وارثی

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نبی کا نام جب میرے لبوں پر رقص کرتا ہے

لہو بھی میری شریانوں کے اندر رقص کرتا ہے


میری بے چین آنکھوں میں وہ جب تشریف لاتے ہیں

تصور ان کے دامن سے لپٹ کر رقص کرتا ہے


وہ صحراؤں میں بھی پانی پلادیتے ہیں پیاسوں کو

کہ ان کی انگلیوں میں بھی سمندر رقص کرتا ہے


پڑے ہیں نقشِ پائے مصطفٰے کے ہار گردن میں

جبھی تو روح لہراتی ہے پیکر رقص کرتا ہے


خیال آتا ہے جب بھی گرمیِ روزِ قیامت کا

غمِ عصیاں سرِ دریائے کوثر رقص کرتا ہے


زمین و آسماں بھی اپنے قابو میں نہیں رہتے

تڑپ کر جب محمد (ﷺ) کا قلندر رقص کرتا ہے


لگی ہے بھیڑ اُس کے گرد یہ کیسی فرشتوں کی

یہ کس کا نام لے لے کر مُظفؔر رقص کرتا ہے


مزید دیکھیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کرامت علی شہید | احمد رضا خان بریویلوی | محسن کاکوروی | مولانا حسن رضا خان | امیر مینائی | حفیظ تائب | حفیظ تائب | مظفر وارثی

میر تقی میر | مرزا غالب | میر انیس | داغ دہلوی | جگر مراد آبادی | ساغر صدیقی

سید منظور الکونین | محمد علی ظہوری | عبدالستار نیازی | قاری زبید رسول | صدیق اسماعیل | سعید ہاشمی | ام حبیبہ


شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صارف:ابو المیزاب اویس