میں سجدہ کروں یا کہ دل کو سنبھالوں ۔ محمد بخش مسلم

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:07، 25 اپريل 2017ء از 39.55.76.104 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : محمد بخش مسلم ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== میں سجدہ کروں یا کہ دل کو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : محمد بخش مسلم

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

میں سجدہ کروں یا کہ دل کو سنبھالوں محمد کی چوکھٹ نظر آرہی ہے اسی بے

خودی میں کہیں کھو نہ جاوں تڑپ کملی والے کی تڑپا رہی ہے


دو عالم کا داتا میرے سامنے ہے کہ کعبے کا کعبہ میرے سامنے ہے

ادا کیوں نہ فرض محبت کروں میں خدا کی خدائی جھکی جا رہی ہے


گلے میں ہیں زلفیں تو نیچی نگاہیں نظر چومتی ہے مدینے کی راہیں

ادا کیوں نہ فرض محبت کروں میں محمد کی جوگن چلی آرہی ہے


فقیری کا مجھ میں نہیں ہے سلیقہ نہ آتا ہے کچھ مانگنے کا طریقہ

ادھر بھی نگاہِ کرم یا محمد زمانے کی جھولی بھری جا رہی ہے


فرشتو سرِراہ آنکھیں بچھا دو اٹھو بہر تعظیم سر کو جھکا دو

خدا کہہ رہا ہے میرے دل رہا کی وہ دیکھو سواری چلی آرہی ہے


یہ فرمایہ حق نے کہ پیارے محمد ہمارے ہو تم ہم تمہارے محمد

ہمیں اپنے جلووں میں اے کملی والے تمہاری ہی صورت نظر آرہی ہے


یہ جذبِ محبت ہے رحمت خداکی ہے چوکھٹ مرے سامنے مصطفیٰ کی

مجھے کیوں نہ ہوناز قسمت پہ مسلم محبت کہاں سے کہاں لارہی ہے


نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی

مزید دیکھیے

محمد بخش مسلم