میرے لیے ہر گلشن رنگیں سے بھلی ہے ۔ کوثر نیازی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:41، 5 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: کوثر نیازی ==== {{نعت}} ==== میرے لیے ہر گلشنِ رنگیں سے بھلی ہے کانٹے کی وہ اک نوک ج...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: کوثر نیازی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میرے لیے ہر گلشنِ رنگیں سے بھلی ہے

کانٹے کی وہ اک نوک جو طیبہ میں پلی ہے


جو ان کی گلی ہے وہی دراصل ہے جنت

دراصل جو جنت ہے وہی ان کی گلی ہے


اے صل علی صاحب معراج کی سیرت

جو بات ہے قرآن کے سانچے میں ڈھلی ہے


شاید درِ احمد سے صبا لائی ہو اس کو

چہرے پہ یہی سوچ کے یہ خاک ملی ہے


گردن نہ جھکی آپ کی، مخلوق کے آگے

اللہ ری کیا شان حسین ابنِ علی ہے


اللہ ادھر سے بھی مدینے کی ہواوؔ!

کچھ روز سے پژمردہ مرے دل کی کلی ہے


کوثر غم کونین سے دل ہوگیا فارغ

اب عشق نبی زیست کا عنوانِ جلی ہے