"مدحت شافع محشر پہ مقرر رکھا ۔ افتخار عارف" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}
[[زمرہ: ادبی نعتیں]]
[[زمرہ: ادبی نعتیں]]
[[زمرہ: نعت آباد ]]


شاعر: [[افتخار عارف]]
شاعر: [[افتخار عارف]]

نسخہ بمطابق 19:45، 30 جنوری 2018ء


شاعر: افتخار عارف

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مدحتِ شافعِ محشر پہ مقرر رکھا

میرے مالک نے مرے بخت کو یاور رکھا


میں نے خاک درِ حسّان کو سُرمہ جانا

اور ایک ایک سبق نعت کا اَزبر رکھا


میں نے قرآن کی تفسیر میں سیرت کو پڑھا

نور کو دائرہ نور کے اندر رکھا


نورِ مطلق نے اسے خلق کیا خلق سے قبل

معصب کار رسالت میں موخر رکھا


معنیِ اجرِ رسالت کو سمجھنے کے لیے

زیرِ نگرانی سلمان وابوذر رکھا


خاتمیت کا شرف آپ کو بخشا اور پھر

آپ کی دسترسِ خاص میں کوثر رکھا


جس کسی نے بھی کبھی شان میں گستاخی کی

ابد آباد تک اس شخص کو ابتر رکھا


تختی لکھی تو اسی نام سے آغاز کیا

جس کو معبود نے ہر نام سے اوپر رکھا


عمر بھر ٹھوکریں کھاتا نہ پھروں شہر بہ شہر

ایک ہی شہر میں اور ایک ہی در پر رکھا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زیادہ پڑھے جانے والے کلام