مختصر سی مری کہانی ہے ۔ محمد علی ظہوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:54، 28 ستمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: محمد علی ظہوری ==== {{نعت}} ==== مختصر سی مری کہانی ہے جو بھی ہے ان کی مہربانی ہے ج...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: محمد علی ظہوری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مختصر سی مری کہانی ہے

جو بھی ہے ان کی مہربانی ہے


جتنی سانسوں نے ان کا نام لیا

بس وہی میری زندگانی ہے


کیف طاری ہو اشکباری ہو

یہ ہی ماحول نعت خوانی ہے


چشمِ تر سے سنائیں حال اپنا

خوش بیانی تو آنی جانی ہے