محمد علی ظہوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:51، 18 جنوری 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====بجز رحمت نہیں کوئی سہارا یا رسول اللہ{{ص}}==== بجز رحمت کوئی سہارا یا رسول اللہ{{ص}}...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


نمونہ کلام

بجز رحمت نہیں کوئی سہارا یا رسول اللہﷺ

بجز رحمت کوئی سہارا یا رسول اللہﷺ

کرم کی بھیک پہ میرا گذارا یا رسول اللہﷺ


عجب تاثیر نام پاک میں رکھی ہے قدرت نے

زمانہ جھوم اٹھا جب بھی پکارا یا رسول اللہﷺ


اسے باغ ارم کی آرزو باقی نہیں رہتی

جو کر لے تیرے روضے کا نظارہ یا رسول اللہﷺ


ادھر ہو پیکر عصیاں ادھر ہو رحمت عالم

بھلا پھر ضبط کا کیسے ہو یارا یا رسول اللہﷺ


مجھے معلوم ہے اپنے عمل کی تنگ دامانی

فقط اک نام ہے لب پہ تمہہارا یا رسول اللہﷺ


ظہوری کو بھی تیرے نام لیواوں سے نسبت ہے

رہے نہ منتظر قسمت کا مارا یا رسول اللہﷺ

شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی