"محمد علی ظہوری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
م (Admin نے صفحہ ظہوری کو بجانب محمد علی ظہوری منتقل کیا)
سطر 33: سطر 33:


رہے نہ منتظر قسمت کا مارا یا رسول اللہ{{ص}}
رہے نہ منتظر قسمت کا مارا یا رسول اللہ{{ص}}
====جب مسجد نبوی{{ص}} کے مینار نظر آئے====


===شراکتیں===
===شراکتیں===


[[صارف:تیمورصدیقی]]
[[صارف:تیمورصدیقی]]

نسخہ بمطابق 07:41، 20 جنوری 2017ء


نمونہ کلام

بجز رحمت نہیں کوئی سہارا یا رسول اللہﷺ

بجز رحمت کوئی سہارا یا رسول اللہﷺ

کرم کی بھیک پہ میرا گذارا یا رسول اللہﷺ


عجب تاثیر نام پاک میں رکھی ہے قدرت نے

زمانہ جھوم اٹھا جب بھی پکارا یا رسول اللہﷺ


اسے باغ ارم کی آرزو باقی نہیں رہتی

جو کر لے تیرے روضے کا نظارہ یا رسول اللہﷺ


ادھر ہو پیکر عصیاں ادھر ہو رحمت عالم

بھلا پھر ضبط کا کیسے ہو یارا یا رسول اللہﷺ


مجھے معلوم ہے اپنے عمل کی تنگ دامانی

فقط اک نام ہے لب پہ تمہہارا یا رسول اللہﷺ


ظہوری کو بھی تیرے نام لیواوں سے نسبت ہے

رہے نہ منتظر قسمت کا مارا یا رسول اللہﷺ

جب مسجد نبویﷺ کے مینار نظر آئے

شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی