لمحہ لمحہ شمار کرتے ہیں ۔ محمد علی ظہوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:02، 28 ستمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: محمد علی ظہوری ==== {{نعت}} ==== لمحہ لمحہ شمار کرتے ہیں آپ کا انتظار کرتے ہیں ان پ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: محمد علی ظہوری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

لمحہ لمحہ شمار کرتے ہیں

آپ کا انتظار کرتے ہیں


ان پہ راضی خدا کی ذات ہوئی

مصطفیٰ سے جو پیار کرتے ہیں


ان کی الفت میں خوش نصیب ہیں وہ

جان و دل جو نثار کرتے ہیں


ان کے در کا فقیر ہوں، جن کی

چاکری تاجدار کرتے ہیں


میں خطا بار بار کرتا ہوں

وہ کرم بار بار کرتے ہیں


مدحتِ مصطفیٰ ہے سرمایہ

ہم یہی کاروبار کرتے ہیں


بات ان کی سدا کریں گے ہم

لوگ باتیں ہزار کرتے ہیں


ان کے غم میں ظہوری چین ملے

چارہ گر بے قرار کرتے ہیں