"فیض ان کے عام ہو گئے ۔ ریاض الدین سہروردی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ }}
{{بسم اللہ }}


[[زمرہ: مشہور نعتیں ]]
[[زمرہ: خاص نعتیں ]]


شاعر : [[ریاض الدین سہروردی ]]
شاعر : [[ریاض الدین سہروردی ]]

حالیہ نسخہ بمطابق 17:29، 27 فروری 2018ء


شاعر : ریاض الدین سہروردی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

فیض اُن کے عام ہوگئے

دو جہاں غلام ہوگئے


ان کے جو غلام ہوگئے

وقت کے امام ہوگئے


نام لیوا ان کے جو ہوئے

ان کے اونچے نام ہوگئے


واسطہ دیا جو آپ کا

میرے سارے کام ہوگئے


فرش سے وہ جا کے عرش پر

رب سے ہم کلام ہو گئے


جب بلایا آقا نے

خود ہی انتظام ہوگئے


مصطفے کی شان دیکھ کر

بادشاہ غلام ہوگئے


مقتدی ہیں سارے انبیاء

مصطفے امام ہوگئے


مدح خواں ہیں آپ کے خواص

نعت خواں عوام ہوگئے


صف بہ صف کھڑے ہیں سب شہید

اور حسین امام ہوگئے


وقف ِ نعت خوانی اے ریاض

میرے صبح و شام ہوگئے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام