عشق تیرا نہ اگر میرا مسیحا ہوتا ۔ اعظم چشتی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:50، 3 مارچ 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: اعظم چشتی === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم === عشق تیرا نہ اگر میرا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: اعظم چشتی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

عشق تیرا نہ اگر میرا مسیحا ہوتا

میں بھی گمراہی کے ویرانوں میں کھویا ہوتا


تیری نسبت نے سنوارا میرا انداز حیات

میں اگر تیرا نہ ہوتا تو سگ دنیا ہوتا


کاش یہ آنکھ تیری راہ کے تنکے چنتی

دل تیرے شہر کی گلیوں میں سلگتا ہوتا


کوئے سرکار میں ہوگا کہیں مصروف طواف

دل اگر سینے میں ہوتا تو دھڑکتا ہوتا


خاک ہوتا تو ہواوں سے لپٹ کر اعظم

آستان شہہ لولاک پہ پہنچا ہوتا

مزید دیکھیے

اعظم چشتی | محمد علی ظہوری | عبدالستار نیازی | مظفر وارثی | احمد علی حاکم | محمد عارف قادری