عبدالحق محدث دہلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 03:58، 15 جنوری 2017ء از ارم نقوی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: ==عبد الحق محدث دہلوی== ملف:Abdul Haq.jpg عبدالحق محدث دہلوی ( 958ھ تا 1052ھ بمطابق 1551ء تا 1642ء ) دہلی میں پ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


عبد الحق محدث دہلوی

Abdul Haq.jpg

عبدالحق محدث دہلوی ( 958ھ تا 1052ھ بمطابق 1551ء تا 1642ء ) دہلی میں پیدا ہوئے۔ آپ مغلیہ دور میں متحدہ ہندوستان کے مایہ ناز عالم دین اور محدث تھے۔

بیس بائیس سال کی عمر میں علوم دینیہ عقلیہ ونقلیہ مروجہ کی تحصیل سے فارغ ہو گئے۔

پہلے اپنے والد محترم سے بیعت ہوئے اور ان کے کہنے پر سلسلہ قادریہ میں موسیٰ پاک شہید ملتان کے دست اقدس پر بیعت ہوئے۔ مکہ مکرمہ میں شیخ عبد الوہاب متقی سے بھی شرف بیعت تھا ۔جب حرمین سے واپس آئے سلسلہ نقشبندیہ میں خواجہ باقی باللہ سے بھی بیعت کی ۔ 50 سال تک دہلی میں مصروف تدریس و تالیف رہے۔


تصنیفات

1 ۔ لمعات التنیقح فی شرح مشکوۃ المصابیح 2 ۔ اشعۃ اللمعات شرح مشکوۃ 3 ۔ مدارج النبوۃ 4 ۔ جذب القلوب الی دیار المحبوب 5 ۔ اخبار الاخیار 6 ۔ زبدۃ الآثار 7 ۔ مفتاح الفتوح 8 ۔ ماثبت من السنۃفی ایام السنۃ 9 ۔ رسالہ ضرب الاقدام 10 ۔ دیوان 11 ۔ مکتوبات 12 ۔ تکمیل الایمان (فارسی)