صنعتِ حُسن التعلیل

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 01:57، 23 اکتوبر 2020ء از 103.7.79.130 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: صنعت حسن تعلیل: یہ صنائع معنوی کی ایک اہم قسم ہے۔تعلیل کے لغوی معنی"وجہ متعین کرنا یا وجہ بیان کرنا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

صنعت حسن تعلیل: یہ صنائع معنوی کی ایک اہم قسم ہے۔تعلیل کے لغوی معنی"وجہ متعین کرنا یا وجہ بیان کرنا " کے ہیں۔اصطلاح میں حسنِ تعلیل سے مراد ہے کہ کسی چیز یا امر کی حقیقی علت یا وجہ سے توجہ ہٹاکر اس کی کوئی اور وجہ بیان کی جائے۔ مگر اس میں کوئی شاعرانہ جدت و نزاکت ہو اور وہ پر لطف ہو۔مثلا: کونسی ہے وہ مصیبت مجھ پہ جو ٹوٹی نہیں رات دن گردش میں ہیں ہفت آسمان میرے لیے ایک اور مثال ملاحظہ ہو: سجدہ شکر میں ہے شاخ ثمر دار ہر اک دیکھ کر باغ جہاں میں کرم عزوجل اس شعر میں شاخوں کا جھکنا تو فطری بات ہے مگر شاعر نے شعر میں اپنی علت بیان کی ہے۔