شفیق آصف

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:28، 19 جنوری 2019ء از 182.186.31.114 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: شفیق آصف کا اصل نام محمد شفیق ہے۔13اپریل1968ءکو بورے والا میں پیدا ہوئے اورپھرملتان منتقل ہوگئے۔شفی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شفیق آصف کا اصل نام محمد شفیق ہے۔13اپریل1968ءکو بورے والا میں پیدا ہوئے اورپھرملتان منتقل ہوگئے۔شفیق آصف نے کئی برس ملتان میں گزارے۔یہیں سے ادبی سرگرمیوں کا آغازکیا۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ” رنگوںمیں اترآنا“کے نام سے شائع ہوا۔شفیق آصف روزگار کے سلسلے میں سرگودھا منتقل ہوئے۔ ریڈیو پاکستان ملتان اور ریڈیو پاکستان سرگودھا میں مختلف پروگراموں کے میزبان کے طورپر خدمات ا نجام دیں۔سرگودھا میں رہتے ہوئے تعلیم مکمل کی۔ ایم اے اور پھر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔آج کل سرگودھا یونیورسٹی میںشعبہ اردو کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ان کی دیگر مطبوعات میں ” جب خواب بکھرتے ہیں“، ” ایک چہرہ بناﺅں گا“ سمیت متعدد کتب شامل ہیں۔