شفیق آصف

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Shafiq.jpg


شفیق آصف [Shafiq Asif] کا اصل نام محمد شفیق ہے۔13 اپریل1968ءکو بورے والا میں پیدا ہوئے اورپھر ملتان منتقل ہوگئے۔شفیق آصف نے کئی برس ملتان میں گزارے۔یہیں سے ادبی سرگرمیوں کا آغازکیا۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ ” رنگوںمیں اترآنا“کے نام سے شائع ہوا۔شفیق آصف روزگار کے سلسلے میں سرگودھا منتقل ہوئے۔ ریڈیو پاکستان ملتان اور ریڈیو پاکستان سرگودھا میں مختلف پروگراموں کے میزبان کے طورپر خدمات ا نجام دیں۔سرگودھا میں رہتے ہوئے تعلیم مکمل کی۔ ایم اے اور پھر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔آج کل سرگودھا یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ان کی دیگر مطبوعات میں ” جب خواب بکھرتے ہیں“، ” ایک چہرہ بناﺅں گا“ سمیت متعدد کتب شامل ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نعت کائنات پر نئی شخصیات