"شاہ طیبہ کا ثنا گر ہے زمانہ سارا ۔ انور مسعود" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: انور مسعود ==== {{نعت}} ==== شاہِ طیبہ کا ثنا گر ہے زمانہ سارا محوِ توصیفِ پیمبر ہے...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(ایک دوسرے صارف کا ایک درمیانی نسخہ نہیں دکھایا گیا)
سطر 2: سطر 2:


شاعر: [[انور مسعود]]
شاعر: [[انور مسعود]]
مطبوعہ : [[نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27]]


==== {{نعت}} ====
==== {{نعت}} ====
سطر 38: سطر 40:


جس کی پہنائی کے اندر ہے زمانہ سارا
جس کی پہنائی کے اندر ہے زمانہ سارا
=== مزید دیکھیے ===
{{منتخب شاعری }}

حالیہ نسخہ بمطابق 11:22، 15 دسمبر 2017ء


شاعر: انور مسعود

مطبوعہ : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شاہِ طیبہ کا ثنا گر ہے زمانہ سارا

محوِ توصیفِ پیمبر ہے زمانہ سارا


بے تجلی نہیں اُس نور سے لمحہ کوئی

اسمِ احمد سے منور ہے زمانہ سارا


کیا حسیں پھول کھلا شاخِ بنی ہاشم پر

جس کی خوشبو سے معطر ہے زمانہ سارا


کس طرح اُس نے زمانے کو بدل ڈالاتھا

اُس زمانے پہ تو ششدر ہے زمانہ سارا


وہی آقا ،وہی سرور ہے زمانے بھر کا

اُسی مخدوم کا چاکر ہے زمانہ سارا


کیا ابد گیر ہے رُت اُس کی محبت والی

جس کے لمحے سے بھی کمتر ہے زمانہ سارا


ذاتِ پاک اُس کی ہے انورؔ ! وہ محیطِ اعظم

جس کی پہنائی کے اندر ہے زمانہ سارا


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام