"سراپا میم کے پردے میں جب دیکھا محمد کا ۔ ستار وارثی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: خاص نعت شاعر: ستار وارثی ==== {{نعت}} ==== سراپا میم کے پردے میں جب دیکھا محمد کا...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}
[[زمرہ: خاص نعت]]


شاعر: [[ستار وارثی]]
شاعر: [[ستار وارثی]]

حالیہ نسخہ بمطابق 06:49، 5 اگست 2017ء


شاعر: ستار وارثی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سراپا میم کے پردے میں جب دیکھا محمد کا

خدا خود دیکھتے ہی ہوگیا شیدا محمد کا


نہ کیوں رتبہ ہو پھر اعلیٰ سے بھی اعلیٰ محمد کا

جمالِ کبریا ہے جب قدِ بالا محمد کا


کواکب کہکشاں شمس وقمر عرش بریں جنت

جہاں دیکھو نظر آتا ہے نقش پا محمد کا


خدائی اس کے قدموں پہ جھکی دیکھا ہے دنیا نے

کہ ہے شاہِ جہاں ہر شاہنے والا محمد کا


انھیں کی تو رضا ہے در حقیقت مرضئی مولا

وہی منشا خدا کا ہے جو ہے منشا محمد کا


سلاطین جہاں کو بھی نہیں لاتا ہے خاطر میں

وہی ستار دیوانہ جو ہے منگتا محمد کا