سراپا میم کے پردے میں جب دیکھا محمد کا ۔ ستار وارثی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: ستار وارثی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سراپا میم کے پردے میں جب دیکھا محمد کا

خدا خود دیکھتے ہی ہوگیا شیدا محمد کا


نہ کیوں رتبہ ہو پھر اعلیٰ سے بھی اعلیٰ محمد کا

جمالِ کبریا ہے جب قدِ بالا محمد کا


کواکب کہکشاں شمس وقمر عرش بریں جنت

جہاں دیکھو نظر آتا ہے نقش پا محمد کا


خدائی اس کے قدموں پہ جھکی دیکھا ہے دنیا نے

کہ ہے شاہِ جہاں ہر شاہنے والا محمد کا


انھیں کی تو رضا ہے در حقیقت مرضئی مولا

وہی منشا خدا کا ہے جو ہے منشا محمد کا


سلاطین جہاں کو بھی نہیں لاتا ہے خاطر میں

وہی ستار دیوانہ جو ہے منگتا محمد کا