"زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا پیام آیا ۔ یوسف قدیری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر : یوسف قدیری ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا...)
 
سطر 47: سطر 47:


=== نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی  ===
=== نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی  ===
[http://www.naatview.com/1423-2/ | قاری وحید ظفر کی آواز میں]
[http://www.naatview.com/zahe-muqader-hazoor-e-haq-se-owais-raza-qadri/ | اویس رضا قادری کی آواز میں]
[http://www.naatview.com/zahe-muqader-hazoor-e-haq-se-hafiz-tahir-qadri/ | حافظ طاہر قادری کی آواز میں]





نسخہ بمطابق 09:36، 26 اپريل 2017ء


شاعر : یوسف قدیری

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا ، پیام آیا قاری وحید ظفر

جھکاؤ نظریں ، بچھاؤ پلکیں ، ادب کا اعلیٰ مقام آیا


یہ کون سر سے کفن لپیٹے ، چلا ہے الفت کے راستے پر

فرشتے حیرت سے تک رہے ہیں یہ کون ذی احترام آیا


فضا میں لبیک کی صدائیں ، ز فرش تا عرش گونجتی ہیں

ہر ایک قربان ہو رہا ہے ، زباں پہ یہ کس کا نام آیا


یہ راہ حق ہے سنبھل کے چلنا ، یہاں ہے منزل قدم قدم پر

پہنچنا در پر تو کہنا آقا ، سلام لیجیے غلام آیا


یہ کہنا آقا بہت سے عاشق تڑپتے سے چھوڑ آیا ہوں میں

بلاوے کے منتظر ہیں ، لیکن نہ صبح آیا ، نہ شام آیا


دعا جو نکلی تھی دل سے آخر ، پلٹ کے مقبول ہو کے آئی

وہ جذبہ جس میں تڑپ تھی سچی ، وہ جذبہ آخر کو کام آیا


خدا تیرا حافظ و نگہباں ، او راہ بطحا کے جانے والے

نوید صد انبساط بن کر پیام دارالسلام آیا


زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا ، پیام آیا

جھکاؤ نظریں ، بچھاؤ پلکیں ، ادب کا اعلیٰ مقام آیا


نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی

| قاری وحید ظفر کی آواز میں

| اویس رضا قادری کی آواز میں

| حافظ طاہر قادری کی آواز میں



مزید دیکھیے

یوسف قدیری