زندگی ہو بسر مدینے میں ۔ الطاف احسانی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:00، 15 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: الطاف احسانی ==== {{نعت}} ==== زندگی ہو بسر مدینے میں میں رہوں عمر بھر مدینے میں خ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: الطاف احسانی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

زندگی ہو بسر مدینے میں

میں رہوں عمر بھر مدینے میں


خضر کی عمر بھی جو مل جائے

وہ بھی ہے مختصر مدینے میں


میرے دل کو قرار آئے گا

جا کے اے ہم سفر مدینے میں


جھک گئے بے خودی کے عالم میں

سجدہ کرنے کو سر مدینے میں


تھے جو گمراہ کلمہ پڑھ کر وہ

آگئے راہ پر مدینے میں


زندگی کامیاب ہو جائے

موت آئے اگر مدینے میں


اُن کی چوکھٹ پہ سجدہ کرتے ہیں

روز شمس و قمر مدینے میں


اپنے الطافؔ کو بلا لیجے

شاہِ والا گہر مدینے میں


نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27