رونق بزم دو جہاں میرے رسول کے سبب۔ نسیم سحر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:38، 3 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (SOHAIL SHEHZAD نے صفحہ رونق بزم دو جہاں میرے رسول کے سبب کو بجانب رونق بزم دو جہاں میرے رسول کے سبب۔ نسیم سحر منتقل کیا: ہیڈنگ میں شاعر کا نام م...)
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Naseem Sehar.jpg

شاعر: نسیم سحر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

رونق ِ بزم دو جہاں ، میرے رسول کے سبب

خوشبو ہے کائنات میں ایک ہی پھول کے سبب


اور تو کوئی نیکیاں درج نہ تھیں حساب میں

بخشا گیا میں حشر میں عشق رسول کی سبب


ظلم و ستم کے تھے خلاف بعثت سے قبل بھِی حضور

برپا کیا یہ انقلاب ، حلف الفضول کے سبب


عشق نبی کی بارشیں دھو گئیں ایک آن میں

دل پر تھی جو کثافتیں، خاک اور دھول کے سبب


جتنا شعور بھی ملا ان کے طفیل ہی ملا

ادراک و فہم کے سبب، اور نہ عقول کے سبب


میرے نصیب کھل گئے جنت بھِی مل گئی نسیم

شہر رسول پاک میں اذن دخول کے سبب

اس ہفتے کا انتخاب

زیادہ پڑھے جانے والے کلام