رحمتِ عالم ، نورِ مجسم ، صلّ اللہ علیہ وسلم ۔ یوسف ورک قادری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:14، 4 ستمبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: یوسف ورک قادری {{نعت 2 }} رحمتِ عالم ، نورِ مجسم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم <ref> جہانِ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: یوسف ورک قادری

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

رحمتِ عالم ، نورِ مجسم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم <ref> جہانِ نعت ، کراچی، جولائی تا دسمبر 2016، صفحہ نمبر 14 </ref> حرمتِ انساں ، نازشِ آدم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم

کامل و اکمل ، حاضر و ناظر ، مشفق و یاور ، حامی و ناصر وجہِ وجودِ ابنائے آدم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم

آقا ! آپ ہی محبوبِ رب ہیں ، آپ ہی مالکِ شرق و غرب ہیں آپ مقدس ، آپ مکّرم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم

جو بھی آپ کے در کا ہوا ہے ، وہ سمجھو اس گھر کا ہوا ہے حشر میں بھی وہ ہوگا معظم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم

جس نے بھی ہے ان کو پکارا ، بن گئے وہ ہر اک کا سہارا دُور رہیں اس سے سب غم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم

میرے ملجا ، میرے ماویٰ ، میرے رنج و الم کا مداوا میرے وردِ زباں ہے ہر دم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم

یوسفؔ بحرِ غم میں گھرا ہے ، چشمِ کرم کی استدعا ہے سنورے زلفِ حیات ہے برہم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم


حواشی و حوالہ جات