دیدار کیا کرتا ہر آن محمد کا ۔ محمد شفیق اعوان

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:42، 20 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: محمد شفیق اعوان برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26 ==== {{نعت}} ==== دیدار کیا کرتا ہر...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: محمد شفیق اعوان

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دیدار کیا کرتا ہر آن محمد کا اے کاش کے میں ہوتا دربان محمد کا

دنیا کے اندھیروں سے آقا نے نکالا ہے! میں بھول نہیں سکتا احسان محمد کا!


اُس شمع ہدایت سے ملتی ہے ضیا سب کو جاری ہے مدینے میں فیضان محمد کا

ناز اپنے مقدر پہ دن رات وہ کرتاہے بن جاتا ہے جب کوئی مہمان محمد کا


ادراک سے اونچی ہے عظمت مرے آقا کی پوچھو نہ کبھی مجھ سے ایمان محمد کا

ہربات شفیقؔ اُن کی پُہنچاؤں گا میں سب تک پیارا ہے مجھے جاں سے فرمان محمد کا


مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام