"دیدار کیا کرتا ہر آن محمد کا ۔ محمد شفیق اعوان" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م (ADMIN نے صفحہ دیدار کیا کرتا ہر آن محمد کا اے کاش کے میں ہوتا دربان محمد کا ۔ محمد شفیق اعوان کو بجانب [[دیدار کیا کرتا ہر آن محمد کا ۔ محمد شفی...)
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 05:52، 31 دسمبر 2017ء


شاعر: محمد شفیق اعوان

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دیدار کیا کرتا ہر آن محمد کا

اے کاش کے میں ہوتا دربان محمد کا


دنیا کے اندھیروں سے آقا نے نکالا ہے!

میں بھول نہیں سکتا احسان محمد کا!


اُس شمع ہدایت سے ملتی ہے ضیا سب کو

جاری ہے مدینے میں فیضان محمد کا


ناز اپنے مقدر پہ دن رات وہ کرتاہے

بن جاتا ہے جب کوئی مہمان محمد کا


ادراک سے اونچی ہے عظمت مرے آقا کی

پوچھو نہ کبھی مجھ سے ایمان محمد کا


ہربات شفیقؔ اُن کی پُہنچاؤں گا میں سب تک

پیارا ہے مجھے جاں سے فرمان محمد کا


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام