"درود اس نور پر جس سے ورود انوار نے پایا ۔ احسان اکبر" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: احسان اکبر برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26 ==== {{نعت}} ==== درود اس نور پر جس سے ور...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 3: سطر 3:
شاعر: [[احسان اکبر]]
شاعر: [[احسان اکبر]]


برائے : [[نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26 ]]
مطبوعہ  : [[نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26 ]]


==== {{نعت}} ====
==== {{نعت}} ====

حالیہ نسخہ بمطابق 13:51، 21 دسمبر 2017ء


شاعر: احسان اکبر

مطبوعہ  : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

درود اس نور پر جس سے ورود انوار نے پایا

تحیّر اور محبت سے زمیں ساکت فلک شیدا


نگہ اس فخر نرگس آنکھ والی ماطغیٰ والی

وہ رنگ اس زلفِ مشکیں کا کہ والیّلِ اِذا یغشیٰ


ہراک سینے میں شوق ان سے دلوں میں زندہ ذوق ان سے

زباں کوئی ہو ذکر اُن کا ، کوئی سر ہو وہی سودا


وہی فردوس کی خوشبو معطر اُن سے چاروں سُو

کہاں شب رنگ زلف ایسی یُوں ہندی تل کہاں مہکا


بیمہ موصوف ذات ایسی کہ خود خالق نے مدحت کی

وہ ہیں تو ہیں سبھی موجود انہی سے نور آنکھوں کا


وہ شان و شوکتِ یوسفؑ وہی ایوبؑ کی صحّت

اُنہی کا دم مسیحائی ، عمل ایک اک یدبیضا


صفت ان کیمیں طہٰ اور یسٰین اور مُزّمِّل

وہ عالی شان خود قرآں جنھیں کہتا ہے فضّلنا


اسی نامِ گرامی کے وسیلے کے تصدق میں

ملی آدم کو بخشش اور کنارا نوح نے پایا


وہ راز اس سینے میں جامی پکار اٹھیں الم نَشَرح

وہ معراج ان کاتاج احسانؔ سبحان الّذی اسریٰ


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام