خوشبو کی احتیاط ہے رنگوں کی احتیاط ۔ خورشید ربانی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:06، 1 جنوری 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (ADMIN نے صفحہ خوشبو کی احتیاط ہے رنگوں کی احتیاط باغ نبی میں اور ہے پھولوں کی احتیاط ۔ خورشید ربانی کو بجانب [[خوشبو کی احتیاط ہے رنگوں کی احت...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: خورشید ربانی

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خوشبو کی احتیاط ہے رنگوں کی احتیاط

باغِ نبی میں اور ہے پھولوں کی احتیاط


دیکھی ہے میں نے شہرِ مدینہ میں جس قدر

دیکھی نہیں کہیں بھی وہ سانسوں کی احتیاط


صبحِ ازل سے شامِ ابد دیکھتی رہی

دربارِ مصطفے میں زمانوں کی احتیاط


نعتِ رسولِ پاک لکھا چاہیے مگر

معنی کی احتیاط ہو لفظوں کی احتیاط


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام