خدا کے بعد کس کو دو جہاں کا ناخدا کہیے ۔ خیال آفاقی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:19، 17 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: خیال آفاقی ==== {{نعت}} ==== خدا کے بعد کس کو دو جہاں کا ناخدا کہیے محمد مصطفیٰ کہیے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: خیال آفاقی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خدا کے بعد کس کو دو جہاں کا ناخدا کہیے

محمد مصطفیٰ کہیے، محمد مصطفیٰ کہیے


وہی آقا، وہی مولا، وہی ماوا، وہی ملجا

انہیں یہ سب نہ کہیے تو بھلا پھر اور کیا کہیے


وہی ہیں رحمتِ عالم، وہی ہیں محسنِ اعظم

انہی کو امتِ عاصی کا بس اک آسرا کہیے


کوئی پوچھے گزاریں زندگی کس کے نمونے پر

تو ان کا نام لیجیے اور پھر صلِ علیٰ کہیے


دلوں کو جیتنا ہے تو محبت کیجیے سب سے

یہی سنّت ہے اس کو طرزِ محبوبِ خدا کہیے


نظامِ مصطفیٰ ہی امنِ عالم کی ضمانت ہے

وہ مغرب ہو کہ مشرق ہر جگہ پر برملا کہیے


مرے سرکار کے جو گیت گاتا ہے زمانے میں

خیال بے نوا کو بھی اسی کا ہم نوا کہیے