خدایا حاملِ آدابِ بندگی كردے۔ مشاہد رضوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: مشاہد رضوی

دعا

خدایا! حاملِ آدابِ بندگی کردے

ہر این آں سے جدا میری زندگی کردے

جو کردے خِرمنِ باطل کو راکھ کا تودہ

تو اہلِ حق کو وہ نمناک شعلگی کردے

فضاے دہر پہ خوں ریزیاں محیط ہوئیں

فنا جہان سے یارب درندگی کردے

زبانِ حال کی گل کاریاں بڑھیں حد سے

عمل سے منسلک اب میری زندگی کردے

ہے مست اطلس و کمخواب میں بغفلت قوم

خدایا! دُور ہماری غنودگی کردے

شکست و ریخت سے دوچار ہیں مسلماں آج

اے چارہ گر! تو علاجِ شکستگی کردے

شرابِ عشقِ نبی دے رضاؔکے صدقے میں

جدا جنوں سے تو شکلِ ربودگی کردے

شکستہ ہیں پروبالِ مُشاہدِؔ خستہ

مرے خدایا! مُداواے خستگی کردے

٭

مزید دیکھیے