حشر تک نعتیہ تحریر مقالے ہوں گے ۔ طارق سلطان پوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:16، 12 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: طارق سلطان پوری ==== {{نعت}} ==== حشر تک نعتیہ تحریر مقالے ہوں گے مگر ہر دور کے اندا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: طارق سلطان پوری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حشر تک نعتیہ تحریر مقالے ہوں گے

مگر ہر دور کے انداز نرالے ہوں گے


میری سرکار کے جو چاہنے والے ہوں گے

حشر کے روز وہ رضواں کے حوالے ہوں گے


راہِ طیبہ میں سُناتا ہوں انہیں نعتِ حبیب

مجھ سے مسرور نہ کیوں قافلے والے ہوں گے


تہنّیت زائر طیبہ تجھے، تو نے دل کے

خوب جی کھول کے ارمان نکالے ہوں گے


اُن کی آمد سے رہے گا نہ کوئی دل غمگین

اب کسی لب پہ حسرت بھرے نالے ہوں گے


میری بخشش کے قیامت میں بنیں گے تمغے

سفرِ طیبہ میں پاوؔں کے جو چھالے ہوں گے


جلوہؔ روئے محمد کا ہوں واصف طارق

میری حرُبت میں اُجالے ہی اُجالے ہوں گے