طارق سلطان پوری

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Tariq su;tan puri.jpg

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

طارق سلطان پوری 5 جون 1941 [1] میں سلطان پور میں پیدا ہوئے، آپ کا اصل نام محمد عبدالقیوم تھا، آپ کے والدِ گرامی مولانا عبد العزیز خان اپنے وقت کے جید عالمِ دین تھے۔ آپ کا تعلق قبیلہ یوسف زئی سے تھا۔ آپ کا خاندان ابتدا میں مضافاتِ پشاور (صوبہِ خیبر پختون خواہ) سے آیا تھا، بعد ازاں ہجرت کرکے سلطان پور حسن ابدال میں آیا اور یہیں کا ہوکر رہ گیا، طارق سلطان پوری نیشنل بینک آف پاکستان میں ملازم بھی رہے بیس سال تک کراچی میں نیشنل بینک کے برانچ مینیجر کے عہدے پر خدمات انجام دیتے رہے۔ ملازمت کے دوران آپ نے منشی فاضل اور اردو فاضل کے امتحانات بطور پرائیوٹ امیدوار پاس کیے۔ کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد 1972 میں کراچی یونیورسٹی سے ہی پہلی پوزیشن کے ساتھ ایم اے فارسی کیا۔طارق سلطان پوری پیر سید غلام محی الدین گولڑوی المعروف بابوجی کے دستِ حق پرست پر بیعت تھے

شاعری[ترمیم]

طارق سلطان پوری ابتدا میں غزل گوئی کی طرف مائل تھے لیکن مظہر الدین مظہر کی تحریک اور انہی کے اصرار پر احمد رضا خان بریلوی کا نعتیہ دیوانحدائقِ بخشش‘ پڑھنے کے بعد نعت گوئی کی جانب مائل ہوگئے اور اسی کو وظیفہِ حیات بنا لیا،

یہ سب حدائقِ بخشش کا فیض ہے طارؔق

حبیبِ پاک کے مدحت نگار ہم بھی ہیں

مشہور کلام[ترمیم]

جیسے چُھپ جاتی ہے تیرہ شب سحر کے سامنے

حشر تک نعتیہ تحریر مقالے ہوں گے [2]

قدرت نے عطا کی مجھے توفیق ثنا کی [3]

فن تاریخ گوئی[ترمیم]

فنِ تاریخ گوئی میں بھی انہیں مہارتِ تامہ حاصل تھی، اس فن میں وہ حامد حسن قادری ، رئیس امروہی اور فدا حسین فدؔا کے معترف بھی ہیں اور ان سے استفادہ بھی کیا، مادہِ تاریخ کے استخراج میں انہیں جو قدرت حاصل تھی بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے

مجموعہ ہائے کلام[ترمیم]

بارانِ رحمت | برہان ِ رحمت | بستان ِ رحمت | تجلیات حرمین | سبحان اللہ ما اجملک | نورِ اوّلیں

طارق سلطان پوری پر مضامین[ترمیم]

طارق سلطان پوری ۔ دبستانِ رضؔا کا گلِ سر سبد ۔ سید وجاہت رسول قادری

وفات[ترمیم]

طارق سلطان پوری 18 اپریل 2015 بروزِ ہفتہ رات نو بجے سفرِ آخرت کی جانب گامزن ہوئے، اگلے دن صبح پیرمحمد اعظم طارقِ ثانی کی امامت میں نمازِ جنازہ ادا ہوئی اور محلہ روشن پور کے مقبرہ ملک روشن دین کے احاطے میں تدفین عمل میں لائی گئی۔

شراکتیں[ترمیم]

ابو المیزاب اویس |

مزید دیکھیے[ترمیم]

ماہ "جون" کی اہم شخصیات

امام احمد رضا خان بریلوی | حسن رضا خان بریلوی | کرامت علی شہیدی | مولانا الطاف حسین حالی | محسن کاکوروی | احمد ندیم قاسمی | صہبا اختر | مظفر وارثی | محشربدایونی | عرش صدیقی | نعیم صدیقی | ڈاکٹر وحید قریشی | شان الحق حقی | عبدالعزیز خالد | حفیظ تائب | حنیف اسعدی | حکیم سروسہانپوری | شبنم رومانی | اخترلکھنوی | شہزاد احمد | امجد اسلام امجد | خورشید رضوی| ثروت حسین | انورمسعود | ریاض مجید | ریاض حسین چودھری | ستیا پال آنند | پیرزادہ قاسم | احمد جاوید | افتخارعارف | خالد احمد | انور جمال | رشید قیصرانی | لالہ صحرائی | پرتوروھیلہ | نصیر ترابی | شوکت ہاشمی | گوھرملسیانی | سید انوار ظہوری | انجم نیازی | ملک زادہ جاوید | انورمحمود خالد | عزیز احسن | حنیف اخگرملیح آبادی | سلیم کوثر | سعود عثمانی | فراست رضوی | لیاقت علی عاصم | اظہر عنایتی | محمد فیروز شاہ | اشفاق انجم | صابر سنبھلی | رئیس احمد نعمانی | منیر سیفی | صفدر صدیق رضی | قمروارثی | نورین طلعت عروبہ | عقیل عباس جعفری | خورشید ربانی | اجمل سراج | عنبرین حسیب عنبر | عرش ہاشمی | شاکر القادری | آفتاب مضطر | کاشف عرفان | سرور حسین نقشبندی | سمعیہ ناز | صبیح رحمانی-

حوالہ جات[ترمیم]

ماآخذ : فروغِ نعت (اٹک) سہ ماہی ، شمارہ نمبر 9 | معارفِ رضا ، دسمبر 2008
  1. طارق سلطان پوری کی تاریخ پیدائش میں ایک اختلاف ہے ۔ ان کے شناختی کارڈ پر 1935 ہے ۔ لیکن خود آپ نے اپنے انٹرویوز میں 1941ء ہی بتائی ہے ۔ __ ڈاکٹر شہزاد احمد، کراچی نے اپنی کتاب " 101 پاکستانی نعت گو شعراء " میں بھی یہی تاریخ پیدائش بیان فرمائی ہے ۔ ڈاکٹر شہزاد احمد صاحب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میرے پاس طارق سلطان پوری صاحب کے اپنے ہاتھ سے لکھے ہوئے کوائف موجود ہیں ۔
  2. ڈاکڑ شہزاد احمد، ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا، رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی ۔ 2017
  3. ڈاکڑ شہزاد احمد، ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا، رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی ۔ 2017