"جب لیا نام نبی میں نے دعا سے پہلے ۔ مظہر الدین مظہر" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}
  [[زمرہ: خاص نعتیں ]]
  [[زمرہ: خاص نعتیں ]]
[[زمرہ: ستمبر 2017]]
شاعر: [[مظہر الدین مظہر]]
شاعر: [[مظہر الدین مظہر]]



نسخہ بمطابق 16:47، 17 ستمبر 2017ء


شاعر: مظہر الدین مظہر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جب لیا نام نبی میں نے دعا سے پہلے

میری آواز وہاں پہنچی صبا سے پہلے


کر نہ منزل کی طلب راہنما سے پہل

ذکرِ محبوب سنا، ذکرِ خدا سے پہلے


بے وضو پیار کے حلقے میں عبادت ہے حرام

خوب رو لیتا ہوں آقا کی ثنا سے پہلے


دمِ آخر مجھے آقا کی زیارت ہوگی

ایک دن آئیں گے سرکار قضا سے پہلے


حق سے کرتا ہوں دعا پڑھ کر محمد پہ درود

یہ وسیلہ بھی ضروری ہے دعا سے پہلے


ہم نے بھی اس درِ اقدس پہ جمائی ہے نظر

جس جگہ ملتا ہے منگتوں کو صدا سے پہلے


نعت میں کیف واثر کی ہے طلب تو مظہر

مانگ لے سوز درِ شاہِ ہدی سے پہلے