جب ظلم سے زمین کو کالا کیا گیا ۔ شہزاد نیر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:57، 4 فروری 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : شہزاد نیر زمرہ: نعت آباد === {{نعت }} === جب ظلم سے زمین کو کالا کیا گیا فاراں ک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : شہزاد نیر


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جب ظلم سے زمین کو کالا کیا گیا

فاراں کی چوٹیوں سے اجالا کیا گیا


اس خاک نیک بخت نے نعلین کیا چھوئے

یثرب کو دو جہان سے اعلیٰ کیا گیا


بھیجا گیا وہ رشک قمر یوں زمین پر

تاروں کو اس کے نور کا ہالہ کیا گیا


لاوقت میں فضیلت معراج بخش کر

ان کو مرے شعور سے بالا کیا گیا


عقل بشر میں خوئے گدائی کو دیکھ کر

دست نبی کو بانٹنے والا کیا گیا


صد شکر اہتمام عروج نظر ہوا

صد شکر ذکر احمد والا کیا گیا

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام