"جانے کب اوج پہ قسمت کا ستارا ہوگا ۔ یامین وارثی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: یامین وارثی ==== {{نعت}} ==== جانے کب اوج پہ قسمت کا ستارا ہوگا سامنے آنکھ کے کب گنب...)
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 10:28، 22 اگست 2017ء


شاعر: یامین وارثی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جانے کب اوج پہ قسمت کا ستارا ہوگا

سامنے آنکھ کے کب گنبدِ خضرا ہوگا


دیکھئے ملتا ہے کب اذنِ حضوری مجھ کو

جانے کب میرا سفرِ جانب بطحا ہوگا


جو بھی سرکار کے دامن سے ہوا وابستہ

وہ کبھی محفلِ دنیا میں نہ رسوا ہوگا


کب میں دیکھوں گا وہ روضے کی سنہری جالی

کب مقدّر میں مرے وقت سنہرا ہوگا


محفلِ نعت اسی طرح سجائے رکھئے

ایک دن سرورِ کونین کا پھیرا ہوگا


ہے یقیں وہ کبھی رحمت سے نہ ہوگا محروم

جس نے سرکارِ دو عالم کو پکارا ہوگا


نامِ سرکار ہے سرمایۂ دین ودنیا

زیرِ مدفن بھی یہی نام وظیفہ ہوگا


جب نقابِ رُخ روشن وہ اُٹھے گی یامین

بزمِ کونین میں ہر سمت اُجالا ہوگا